www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

508917
شامی فضائیہ کے بمبار طیاروں اور توپخانوں نے دمشق کےجنوبی علاقے میں ایک بار پھر دھشت گردوں کےٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
شامی فوج اور استقامتی محاذ کی فورسز نے دمشق کےجنوب میں واقع محلے حجر الاسود اور یرموک کیمپ میں موجود دھشت گرد گروھوں داعش اور جبھة تحریر الشام کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے گذشتہ ھفتے یرموک کیمپ اور حجرالاسود محلے سے دھشت گردوں کے انخلا کے بارے میں ھوئے سمجھوتے کی ناکامی کے بعد شامی فوج نے دھشت گردوں کے ٹھکانوں پر یہ حملے شروع کئے ہیں – اس عرصے میں دسیوں دھشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاراگیا ہے –
شام میں جنگ کے میدان کی خبر دینے والے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ حمص اور حماہ میں دھشت گردوں کا صفایا کرنے کی غرض سے شامی فوج کی کارروائیوں کے آغاز سے قبل شامی فوج کے ھیلی کاپٹروں نے پمفلٹ گراکے عام شھریوں سے کھا ہے کہ وہ دھشت گردوں کے اڈوں اور ٹھکانوں سے دور ھوجائیں۔

Add comment


Security code
Refresh