www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

567366
پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیف جسٹس پر شدید تنقید کرتے ھوئے کھا ہے کہ ملک میں جمھوریت نھیں بلکہ میاں ثاقب نثار کی بدترین آمریت قائم ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باھر صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے نوازشریف نے کھا کہ ملک میں جو ھورھا ہے وہ کسی جوڈیشل مارشل لاء سے کم نھیں ہے –
ان کا کھنا تھا کہ بائیس کروڑ عوام کی زبان بندی کسی طور پر قبول نھیں ہیں اور اتنی پابندیاں تو مارشل لاء میں بھی نھیں لگائی گئیں جو اب دیکھنے میں آرھی ہیں –
نوازشریف کا کھناتھا کہ ملک میں جمھوریت نھیں ہے بلکہ چیف جسٹس کی بدترین آمریت قائم ہے - انھوں نے موجودہ پارلیمنٹ کے رویّے پر بھی تنقید کرتے ھوئے کھا کہ اس پارلیمنٹ میں کوئی دم نھیں ہے اگلی پارلیمنٹ میں فیصلے ھوں گے –
نوازشریف نے چیف جسٹس پر لفظی حملہ کرتے ھوئے کھا کہ میاں ثاقب نثار آئے دن اسپتال جاتے ہیں اور سبزیوں کے نرخ پر بات کرتے ہیں - میں ان سے کھنا چاھتاھوں کہ وہ کسی مظلوم کے بھی گھر جائیں جس کے مقدمے کا فیصلہ گذشتہ بیس سال سے نھیں ھوا ہے –
واضح رھے کہ پاناما لیکس معاملے میں پھلے وزارت عظمی کے عھدے سے برطرف، پھر پارٹی کی صدارت کے عھدے سے محروم اور اب تاحیات پارلیمانی سیاست سے نااھل قراردئے جانے کے بعد نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز اور ان کے ساتھیوں نے عدلیہ پر حملے تیز کردئے ہیں -

Add comment


Security code
Refresh