www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

655356
غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے کو بھی فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر صھیونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شھید کردیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق صھیونی فوجیوں نے غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے کو بھی واپسی مارچ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شھید ھوگئے -
صھیونی فوج کے وحشیانہ حملے میں دو فلسطینی نوجوان زخمی بھی ھوئے ہیں - فلسطینیوں نے چوتھے جمعےکو بھی واپسی مارچ ایک ایسے وقت نکالا ہے جب صھیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پمفلٹ گرا کے فلسطینی مظاھرین کو دھمکی دی تھی –
واضح رھے کہ صھیونی فوج نے گذشتہ تیس مارچ کو یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں کی عظیم الشان ریلی پر فائرنگ کرکے کم سے کم بیس فلسطینیوں کو شھید اور ایک ھزار دیگر کو زخمی کردیا تھا –
تیس مارچ سے اب تک صھیونی فوج اپنے وحشیانہ حملوں میں تیس سے زائد فلسطینیوں کو شھید اور چار ھزار سے زائد کو زخمی کرچکی ہے-

Add comment


Security code
Refresh