www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

639444
دمشق کے نواحی علاقے غوطہ غربی میں جنگ بندی پر اتفاق کے بعد ھتھیار ڈالنے والے دھشت گردوں کو علاقے سے نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
الاخباریہ ٹیلی ویژن کے مطابق، غوطہ غربی میں موجود بعض دھشت گرد گروھوں نے ھتھیار ڈالنے اور علاقے سے باھر نکلنے پر آمادگی ظاھر کی ہے جس کے بعد شامی فوج نے پیشقدمی روک دی ہے۔ سمجھوتے کے مطابق ھتھیار ڈالنے والے دھشت گردوں کو صوبہ ادلب منتقل کردیا جائے گا جبکہ دھشت گردی ترک کرنے والوں کو علاقے میں رھنے کی اجازت ھوگی۔
کھا جارھا ہے کہ علاقے میں اس وقت دو ھزار سے زائد داعشی دھشت گرد بھی موجود ہیں جنھوں نے مشرقی صحرائی علاقے کی جانب سے نکلنے کا راستہ مانگا ہے۔
شامی فوج نے مشرقی غوطہ میں دھشت گردوں کے زیر قبضہ آخری شھر دوما کو آزاد کرانے کے بعد غوطہ غربی کو دھشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔غوطہ غربی کا شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔

Add comment


Security code
Refresh