www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

629657
فرانسیسی صدر کی پالیسیوں کے خلاف ھونے والے پرتشدد مظاھروں میں درجنوں افراد زخمی ھوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق فرانس کے ایک سو تینتیس شھروں میں صدر عمانوعیل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف زبردست مظاھرے کیے جارھے ہیں جن کے دوران تشدد بھی پھوٹ پڑا ہے۔
پولیس اور مظاھرین کے درمیان ھونے والے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ھوئے ہیں جبکہ دسیوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
مظاھروں میں ریلوے اور خدمات کے شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کے علاوہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات بھی شریک ہیں۔
ریلوے اور فضائی ٹرانسپورٹ کے ملازمین کی ھڑتال کے سبب فرانس کو چار سو ملین یورو کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ماھرین نے ھڑتال کے دوھفتے سے زیادہ عرصے تک جاری رھنے کا خدشہ ظاھر کرتے ھوئے حکومت کو سخت خبردار کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh