www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

604843
شام کے صدر بشار اسد نے شام پر امریکی حملے میں فرانس کی شرکت کے رد عمل میں فرانس کا اعزازی نشان واپس کر دیا۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کے غیور صدر بشار اسد نے شام پر امریکی حملے میں فرانس کی شرکت کے رد عمل میں فرانس کا اعزازی نشان واپس کرتے ھوئے کھا ہے کہ انھیں امریکہ کے غلام اور فرمانبردار ملک کے اعزازی نشان کی کوئی ضرورت نھیں۔
شام کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کھا ہے کہ دمشق میں متعین رومانیہ کے سفارتخانے کے توسط سے جو شام میں فرانسیسی مفادات کی حفاظت کرتا ہے فرانس کا یہ نشان واپس لوٹادیا گیا –
شام کے ایوان صدر کے ایک ذریعے نے خبردی ہے کہ یہ بات صدر بشار اسد کی شان کے خلاف ہے کہ وہ ایک ایسے ملک کا نشان اور تمغہ اپنے پاس رکھیں جو امریکا کا غلام ھو، جس نے شام میں ھر دھشت گرد گروہ کی حمایت کی ھو اور جس نے ھر طرح کے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ھو - دوھزار ایک میں فرانس کے اس وقت کے صدر جیک شیراک نے پیرس میں شام کے صدر بشار اسد کو فرانس کےاس نشان سے نوازا تھا۔ یہ نشان فرانس کا سب سے اعلی نشان سمجھا جاتا ہے -
واضح رھے کہ امریکا برطانیہ اور فرانس نے گذشتہ سنیچر کو شام کے مختلف علاقوں پر ایک سو سے زائد میزائل فائر کئے تھے اور یہ بھانہ بنایا تھا کہ یہ میزائل غوطہ شرقی کے شھر دوما میں کیمیائی ھتھیاروں کے استعمال کے جواب میں فائر کئے گئے ہیں ان ملکوں نے شام کی حکومت پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ھی دوما میں کیمیائی ھتھیاروں کا استعمال کیا ہے -

Add comment


Security code
Refresh