www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

140263
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے اپنے روسی ھم منصب کو ٹیلی فون کرکے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے میزائل حملے کے بعد پیدا ھونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایوان صدر سے جاری ھونے والے بیان کے مطابق اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادی میر پوتین نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں اس بات سے اتفاق کیا کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا حملہ شکست خوردہ دھشت گردوں کے حوصلے بلند کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
صدر ایران کا کھنا تھا کہ اس قسم کی جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف روزی کا راستہ نہ روکا گیا تو عالمی نظام شدید ھرج و مرج اور بے نظمی کا شکار ھوجائے گا۔
انھوں نے کھا کہ امریکی حملے سے ثابت ھوگیا ہے کہ واشنگٹن کے دھشت گردوں کے ساتھ براہ راست رابطے ہیں اور جب بھی امریکا کو محسوس ھوتا ہے کہ دھشت گرد ناکام ھو رھے ہیں تو وہ اس قسم کا ردعمل ظاھر کرتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh