www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

140321
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی مذمت کرتے ھوئے اس یقین کا اظھار کیا ہے کہ امریکہ کو پچھلے سات برس کی مانند شام میں شکست و ناکامی کا ھی منہ دیکھنا پڑے گا۔
مجلس شورائے اسلامی کے ارکان کی جانب سے جاری کئے جانے والے مشترکہ بیان میں کھا گیا ہے کہ شرارت کے عالمی محور امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر ایسے دن کے آغاز میں شام پر حملہ کیا ہے جو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا دن ہے اور یہ امت مسلمہ کے ساتھ اپنی دیرینہ دشمنی اور عداوت کا کھل کر اظھار ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ امریکہ ، پچھلے سات برس سے جاری پراکسی وار اور شام کے ھمسایہ ملکوں کے فوجی کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے والے ھزاروں دھشت گردوں کے ذریعے، اپنے یورپی اور علاقائی اتحادیوں کی تمام تر توانائیوں سے فائدہ اٹھانے کے باوجود، عوام کے ووٹوں سے منتخب ھونے والی شامی حکومت کو ختم کرنے میں ناکام رھا ہے۔
ایرانی اراکین پارلیمنٹ کے جاری کردہ بیان میں یہ بات زور دے کر کھی گئی ہے کہ امریکیوں نے، بحران شام کے سیاسی حل کا امکان پیدا ھوجانے اور شامی عوام کی عظیم کامیابی کے موقع پر، ایک بار پھر برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر شام پر میزائل حملہ کرکے جنگ کے شعلوں کو خاموش ھونے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔
اس بیان میں مزید کھا گیا ہے کہ سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ بعض عرب اور اسلامی ملکوں کی جانب سے شام کے خلاف امریکہ کے مجرمانہ حملے کی حمایت کی جارھی ہے جس سے امت مسلمہ کے درمیان خود ان ملکوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ھوگا۔
قبل ازیں پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی کھا تھا اسرائیل کی آواز میں آواز ملاتے ھوئے بعض اسلامی ملکوں کی جانب سے شام پر جارحیت کی حمایت کرنا افسوسناک ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کھا کہ سعودی حکام نے اپنے عوام کی دولت کو شام پر بمباری کرنے کی ترغیب دلانے کیلئے امریکہ پر لٹایا تا کہ اس طرح ایک بار پھر اپنے زعم میں دھشتگردوں کو منظم کر سکیں۔
انھوں نے کھا کہ اس قسم کے حملے سے شامی عوام کے حوصلے نہ صرف پست نھیں ھوں گے بلکہ دھشتگردوں کے خاتمے کے لئے شامی عوام کا اتحاد و یکجھتی اور ان کا عزم و حوصلہ پھلے سے بھی مضبوط ھوگا۔

Add comment


Security code
Refresh