www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

143468
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کھا ہے کہ شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا حملہ اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انٹر فیکس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے یہ بات اپنے ترک ھم منصب رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ھوئے کھی۔صدر ولادی میر پوتین اور اردوغان نے اس گفتگو میں امریکی جارحیت کے بعد پیدا ھونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
روس اور ترکی کے صدور نے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کیے جانے کی غرض سے ماسکو اور انقرہ کے درمیان تعاون کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
روسی صدر ولادی میر پوتین نے اس سے پھلے شام کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کو دھشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ایک خود مختار ملک کے خلاف جارحیت قرار دیتے ھوئے کھا تھا کہ روسی ماھرین اور دوما کے شھریوں نے اس بات کی تصدیق نھیں کی ہے کہ دوما میں کیمیائی حملہ شامی فوج نے کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh