www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

149354
شامی حکومت نے شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی سعودی عرب اور بحرین کی طرف سے حمایت کئے جانے پر ان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے موقف کی مذمت کی ہے۔
شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ نے خبردی ہے کہ شامی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت کے موقف پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا کہ اس طرح کا موقف امت اسلامیہ سے دشمنی میں وھابی نظام کے تاریخی کردار کا ھی تسلسل ہے۔
شامی وزارت خارجہ کے بیان میں کھا گیا ہے کہ وھابی نظام نے ھمیشہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنے، شکست قبول کرنے کے نظرئے کی ترویج، دشمنوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دینے کی تبلیغ اور صھیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی ہے۔
شامی وزارت خارجہ نے کھاکہ اس میں کوئی تعجب کی بات نھیں ہے کہ نجد و حجاز میں حکمفرما وھابی نظام نے شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی حمایت کی ہے خاص طور پر ایک ایسے وقت جب اس کا ھاتھ شام سے کاٹ دیا گیا ہے اور شام میں سعودی عرب کے آلہ کار جیش الاسلام جیسے دھشت گرد گروہ شکست کھاچکے ہیں یا پھرانھوں نے ھتھیار ڈال دئیے ہیں۔
شامی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کھا ہے کہ اس طرح کے شرمناک اور ذلت آمیز موقف اپنانے کی ذمہ داری آل سعود پر ھی عائد ھوتی ہے اور اس طرح کی پالیسیاں تاریخ کے حافظے میں موجود رھیں گی۔
شامی وزارت خارجہ نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے لئے بحرینی حکومت کی حمایت کی بھی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ آل خلیفہ حکومت کے اس موقف کی اتنی حیثیت ھی نھیں ہے کہ اس کا جواب دیا جائے۔
بیان میں کھا گیا ہے کہ بحرینی حکومت کو اپنے ملک میں بے شمار داخلی مشکلات کا سامنا ہے جو آل خلیفہ حکومت کی پیشانی پر بدنما داغ ہے۔ اس سے پھلے شامی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے شام پر امریکی حملے کی قطر کی جانب سے حمایت کی مذمت کرتے ھوئے کھا تھا کہ قطر نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو العدید ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت سے یہ ثابت کردیا ہے کہ آل ثانی حکومت نے اپنی عرب شناخت اور ماھیت کو فراموش کردیا ہے، وہ عرب اقوام کے دشمنوں کی صف میں کھڑی ھوگئی ہے اور اب اسے اپنی اس طرح کی احمقانہ پالیسیوں اور خیانت کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی ھوگی۔

Add comment


Security code
Refresh