www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

273431
سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمالی یمن میں واقع صوبے الجوف میں سعودی اتحاد کی دو فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی ایک فوجی گاڑی کو المصلوب کے علاقے وقز میں اور دوسری گاڑی کو الشعف کے علاقے میں تباہ کیا۔ ان دونوں فوجی گاڑیوں پر بھاری مقدار میں اسلحہ اور ھتھیار موجود تھے۔
دوسری جانب المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ صوبے صنعا کے شھر نھم کے علاقے مسورہ میں ایک گاڑی پر سعودی اتحاد کے حملے میں دو عام شھری شھید اور تین عورتیں زخمی ھو گئیں۔
یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں ھزاروں افراد شھید و زخمی ھو چکے ہیں اور کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ھونا پڑا ہے۔
یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ھوکے رہ گیا جبکہ دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلت کی وجہ سے ستر فی صد آبادی کو بھوک مری اور مختلف طرح کی بیماریوں کا سامنا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے یمن میں ڈیفتھیریا اورھیضے کے وبائی شکل اختیار کرنے کا خدشہ بھی ظاھر کیا ہے۔
امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے سعودی جارحیت کی کھلی حمایت کی وجہ سے عالمی ادارے، جنگ یمن کو بند کرانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh