www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

278879
امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی جرائم کی حمایت کرتے ھوئے اس ملک کو ھتھیار فروخت کئے جانے کے اقدام کی قدردانی کی ہے۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو امریکی ھتھیار فروخت کئے جانے کو سراھتے ھوئے اسے امریکیوں کے روزگار کی حمایت سے تعبیر کیا ہے۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ میں قانون وضع کرنے والوں نے جنگ یمن میں ریاض کے کردار پر، کہ جس کے نتیجے میں انسانی بحران پیدا ھو گیا ہے، کڑی تنقید کی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ھاؤس میں سعودی ولیعھد محمد بن سلمان سے ملاقات میں امریکہ میں سعودی عرب کی دو سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور امریکہ سے ھتھیاروں کی خریداری کے بارے میں گفتگو کی۔
ٹرمپ نے کھا کہ ھتھیاروں کی فروخت سے چالیس ھزار امریکیوں کو روزگار ملا ہے۔ واضح رھے کہ سعودی ولیعھد محمد بن سلمان، امریکہ کے دو ھفتے کے دورے پر منگل کو واشنگٹن پھنچے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh