www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

283329
شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے پر دھشت گردوں کے راکٹ کے حملے میں درجنوں عام شھری جاں بحق اور زخمی ھو گئے۔
دمشق میں عسکری ذرائع کا کھنا ہے کہ دھشت گردوں نے غوطہ شرقی کے علاقے سے دمشق کے نواحی علاقے جرمانہ پر کئی راکٹ فائر کئے ہیں۔
دھشت گردوں کے راکٹ حملے میں متعدد مکانات تباہ اور پنتیس افراد جاں بحق ھوئے ہیں۔ تئیس افراد زخمی بھی ھوئے ہیں جبکہ مقامی اسپتال کے ذرائع ‏نے بتایا ہے کہ بھت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دھشت گردوں کے راکٹ حملے میں جاں بحق اور زخمی ھونے والے تمام کے تمام لوگ، عام شھری ہیں۔
شامی فوج کے ھاتھوں پے در پے شکست کے بعد دھشت گردوں نے دمشق اور اس کے نواحی علاقوں کی شھری آبادیوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
شامی فوج نے پچھلے اٹھارہ روز کے دوران غوطہ شرقی کے اسّی فی صد علاقے کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh