www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

254245
ھندوستان کے زیر انتظام شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ھلمت پورہ علاقے میں ایک خونریز جھڑپ کے دوران 4 عسکریت پسند ھلاک ھوئے۔
پولیس کا کھنا ہے کہ منگل کی دو پھر فوج کی41راشٹریہ رائفلز ،160ٹی اے اور سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی ) کپواڑہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کپواڑہ قصبہ سے4کلو میٹر دور ھلمت پورہ کے فتح خان چک کے جنگلی علاقہ کا محاصرہ کیا ۔
پولیس کا کھنا ہے کہ جونھی فوج نے عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کی تو وھاں پر چھپے ھوئے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی گولیوں کے تبادلے میں چند فورسز اھلکار بھی زخمی ھوئے ہیں۔
طرفین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 عسکریت پسند ھلاک ھوئے جبکہ فوج کے کئی اھلکار زخمی ھونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے 3 عسکریت پسندوں کے ھلاک ھونے کی تصدیق کی ہے ۔
یہ کپواڑہ ضلع میں اس سال فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان سب سے بڑی جھڑپ بتائی جاتی ہے ۔ابھی تک جنگجووں کی شناخت ظاھر نھیں کی گئی ہے۔
واقعہ کے خلاف کشمیری رھنماوں اور عوام نے سخت رد عمل ظاھر کیا جس کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh