www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

288312
بچوں کے عالمی ادارے یونیسف کے ترجمان نے شام کے شمالی علاقے عفرین میں انسانی صورتحال پر سخت تشویش کا اظھارکرتے ھوئے کھا کہ ترکی اور اس کی ھمنوا فوج نے اس شھر پر قبضہ کر کے اس علاقے کے عوام کے لئے مسائل ومشکلات پیدا کئے ہیں۔
ای پی ٹی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یونیسف کے ترجمان مارکسی مرکادو Marixie Mercado نے کھا کہ ترکی کی فوج اور فری سیرین آرمی کی جانب سے عفرین پر قبضے کے بعد اس شھر کی صورتحال انتھائی خراب ھو گئی ہے اور اس شھر میں عام افراد بالخصوص بچوں کے لئے صورتحال انتھائی سنگین ھو گئی ہے۔
یونیسف کے ترجمان کا کھنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق اب بھی ایک لاکھ افراد عفرین میں ہیں۔
واضح رھے کہ ترک فوج نے شام کے اس علاقے میں بیس جنوری سے شاخ زیتون کے نام سے آپریشن شروع کر رکھا ہے جسے شام کی حکومت نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔
عفرین کے حکام کا کھنا ہے کہ پچھلے چند روز کے دوران ترک فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ لوگ شھر سے کوچ کر گئے ہیں۔
ترک فوج نے عفرین پر اپنے زمینی اور ھوائی حملے تیز کرتے ھوئے شھر کے واحد اسپتال کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh