www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

269074
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کھا ہے کہ سینچری ڈیل کی امریکی سازش کا مقابلہ کرنا اس کی ترجیحات میں سر فھرست ہے۔
سینچری ڈیل کے نام سے موسوم امریکی منصوبے کا مقصد مسئلہ فلسطین ھمیشہ کے لیے نابود کرنا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اسی سازشی منصوبے کے تحت بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ھوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا اعلان کیا تھا۔
حماس کے رھنما صالح بردویل نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ ان کی تنظیم سنیچری ڈیل کی امریکی سازش کے سامنے کبھی گھٹنے نھیں ٹیکے گی۔
انھوں کھا کہ یہ سازشی منصوبہ اسرائیل کی نسل پرستی اور صھیونی بستیوں کی تعمیر کو امریکی معیاروں کے مطابق قبول کرنے کے مترادف ہے۔
انھوں نے فلسطین کے وزیر اعظم رامی حمداللہ پر غزہ میں ھونے والے حملے کو حماس کے خلاف منصوبہ بند سازش قرار دیتے ھوئے کھا کہ ان کی تنظیم نے اپنے ھتھیار فلسطینیوں کے خلاف نہ تو کبھی استعمال کیے ہیں اور نہ ھی کرے گی۔
انھوں نے کھا کہ تحریک حماس، رامی حمد اللہ پر حملے کا الزام کسی بھی فلسطینی گروہ پر نھیں لگائے گی کیوں کہ ھمیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ رامی حمد اللہ پر حملے کی سازش، اسرائیل میں تیار کی گئی تھی۔

Add comment


Security code
Refresh