شمالی عراق میں ھونے والے دھشت گردانہ حملے میں دس عام شھری جاں بحق ھو گئے۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ عام شھری شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے مشرقی علاقے میں بغداد روڈ پر دھشت گردوں کے حملے میں مارے گئے۔
اس حملے کے بعد عراق کے سیکورٹی اھلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کا پتہ لگانے کے لئے تلاشی کی کرروائی شروع کر دی۔
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اگست دو ھزار سترہ میں دھشت گردوں کے قبضے سے پورے صوبے نینوا کی آزادی کا اعلان کیا ہے تاھم اس صوبے میں باقی بچے دھشت گرد عناصر مختلف علاقوں میں عام شھریوں کو نشانہ بنا رھے ہیں۔
عراق میں دھشت گردانہ حملہ، کئی عام شھری جاں بحق
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 73