www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

127655
ھندوستان دسیوں ھزار کسانوں نے ریاست مھاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں زرغی پیداوار کی قیمتوں میں کمی اور زرعی اراضی کی مالکیت کے حق سے محروم ھونے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاھرہ کیا۔
مظاھرہ کرنے والے یہ کسان چھے دن میں ڈیڑھ سو کلو میٹر کا پیدل مارچ کر کے ناسک سے ممبئی پھنـچے تھی جنھوں نے ممبئی پھنچ کر احتجاجی مظاھرہ کیا۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تقریبا تیس ھزار کسانوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے جنھوں نے زرعی پیداوار کی قیمتوں میں کمی اور زرعی زمینوں کی مالکیت کے حق سے محروم ھونے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
ان کسانوں نے ریاست مھاراشٹرا کی حکومت سے قرض معافی کا بھی مطالبہ کیا۔
گذشتہ سال ریاستی حکومت نے کسانوں کے چار ارب سات سو پچاس ملین ڈالر مالیت کے قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ھندوستان میں چھبّیس کروڑ کسان ہیں جو کھیتی باڑی کرتے ہیں اور مھاراشٹر کسانوں کی بڑی آبادی کی حامل ایک ریاست ہے۔
واضح رھے کہ سنہ دو ھزار سترہ میں ھندوستان میں ڈھائی ھزار سے زائد کسانوں نے قرضوں کے بوجھ سمیت مختلف مسائل و مشکلات سے عاجز آگر خودکشی کر لی تھی۔

Add comment


Security code
Refresh