www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

302511
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کھا ہے کہ ایرانی عوام کے جذبہ استقامت نے دشمنوں کو شکست دی ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشیں بدستورجاری ہیں کھاکہ ایرانی عوام کے جذبہ استقامت کی وجہ سے دشمن میں جرائت نھیں ہے کہ وہ اسلامی ایران کو کوئی نقصان پھنچاسکے۔
انھوں نے ایران کے شمالی شھر ساری میں اپنے ایک بیان میں کھا کہ امریکا مسلسل ایران اور علاقے میں سازشیں کررھا ہے ان کا کھنا تھا کہ سامراجی ممالک عالمی اداروں میں اس طرح سے ظاھر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایران علاقے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاھتا ہے لیکن ایران ایسا نھیں سوچتا کیونکہ ان باتوں کا دور ختم ھوچکا ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقے میں امریکا اور اسرائیل کے بعض اتحادی ملکوں کو خطاب کرتے ھوئے کھا کہ علاقے کے بعض ملکوں نے عراق کے معدوم ڈکٹیٹر صدام کو ایران پر حملہ کرنے کے لئے اکسایا اور اس کی مدد بھی کی لیکن اس کے بعد بھی ایران نے کبھی بھی علاقے کے کسی ملک پر حملہ نھیں کیا کیونکہ ایران علاقے کے ملکوں میں اسلامی جذبے اور استقامتی ثقافت کی تقویت کی کوشش کرتا ہے۔
ان کا کھنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل علاقے کے مادی وسائل اور ذخائر پر قبضہ کرنے کے لئے مھم جوئی میں مصروف ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh