www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

305201
یورپی پارلیمنٹ کے سامنے بیان دیتے ھوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجیر نے اندرونی اور بیرونی سطح پر اپنے ملک کی غلط پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور ایران کو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے ڈالا۔
عادل الجبیر نے سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمنی عوام کے لیے پیدا ھونے والی مشکلات سے توجہ ھٹانے کی غرض سے دعوی کیا کہ ایران ، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی مدد کرکے اس ملک میں بھوک مری کا باعث بنا ھوا ہے اور غذائی اشیا پھنچنے نھیں دے رھا۔
انھوں نے ایک بار پھر ایران کی جانب سے یمن کی تحریک انصاراللہ کو میزائل فراھم کرنے کے دعوے کو بھی دھرایایہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی وزیر خارجہ یورپی پارلیمنٹ میں بیان دینے کے بعد جیسے باھر آئے تو انھیں جنگ مخالفین کے مظاھروں کا سامنا کرنا پڑا جو ان کا راستہ روک کر کھڑے ھوگئے اور انھیں جنگی مجرم قرار دیا۔
مظاھرین یمن سے سعودی عرب سمیت تمام غیر ملکی فوجوں کے فوری اور غیر مشروط انخلا کا مطالبہ بھی کر رھے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh