www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

303172
اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کھا ہے کہ امریکا ایٹمی معاھدے پرحکمفرما فضا کو خراب کرنا چاھتا ہے۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ تھران دیگر فریقوں کے ذریعے معاھدے پر عمل درآمد کی روش پر راضی نھیں ہے کھا کہ امریکی صدر ٹرمپ معاھدے پرحکمفرما فضا کو خراب کرنا چاھتے ہیں۔
سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ لندن میں پرس ٹی وی سے گفتگو کے دوران اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ ایران ایٹمی معاھدے پر پوری طرح سے عمل کررھا ہے لیکن دیگر فریق مکمل طور پر اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں پر عمل نھیں کر رھے ہیں کھا کہ امریکی اقدامات کی وجہ سے ایٹمی معاھدے کو خطرہ لاحق ھوسکتا ہے۔
ان کا کھناتھا کہ ایران نے پابندیوں کے خاتمے کے عوض اس بات کو قبول کیا کہ وہ اپنی ایٹمی سرگرمیاں محدود کردے گا لیکن ایٹمی معاھدے سے ٹرمپ کی دشمنی اس بات کا با‏‏‏عث بنی ہے کہ ایران اس معاھدے کے اقتصادی فوائد سے استفادہ نہ کرسکے۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ نے زور دے کر کھا کہ یورپی ملکوں کو ایٹمی معاھدے پر عمل درآمد اور اس کی حفاظت کے تعلق سے ایران کی تشویش کو درک کرنا ھوگا۔ اس درمیان اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق مندوب سامانتا پاور نے ایٹمی معاھدے کے سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کے موقف پر تنقید کی ہے ۔
اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق مندوب سامانتا پاور نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ایٹمی معاھدے کے سلسلے میں امریکی حکومت اور حکام کے موقف کے بر خلاف آئی اے ای اے نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں ایٹمی معاھدے کے عین مطابق ہیں۔
واضح رھے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کھا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاھدے پر عمل کیا ہے۔ان تمام باتوں کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ ایٹمی معاھدے کو سبوتاژ کرنے میں لگے ھوئے ہیں لیکن عالمی برداری ٹرمپ کے اس اقدام کے خلاف ہے۔
یورپی ممالک، یورپی یونین، روس اور چین نے اب تک ایٹمی معاھدے کی بھرپور حمایت کی ہے اس معاھدے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بھی تائید حاصل ہے - یورپی ملکوں اور چین و روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاھدے کو سبوتاژ کرنے سے باز رھے۔

Add comment


Security code
Refresh