www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

357342
جنوبی افریقا کے نئے صدر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان زرعی اراضی کو جو سولھویں صدی عیسوی سے سفید فام کاشتکاروں کے قبضے میں ہیں ملک کے سیاہ فام باشندوں کو واپس دلوائیں گے۔
جنوبی افریقا کے نئے صدر سیریل رامافوزا نے جنھوں نے پچھلے ھفتے صدر جیکب زوما کے استفعے کے بعد ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے کھا ہے کہ زرعی اراضی کو سیاہ فام باشندوں کو واپس دلانے کے لئے حکومت تیزی کے ساتھ اقدامات کرے گی۔
جنوبی افریقا کے نئے صدر نے اس بات پر زوردیتے ھوئے کہ تاوان ادا کئے بغیر ان زمینوں کی واپسی مناسب طریقے سے اور طاقت کا استعمال کئے بغیر انجام پائے گی یہ بھی یقین دلایا کہ ان اقدامات سے ملک کی معیشت یا زراعت کو کوئی نقصان نھیں پھنچےگا۔
یھاں یہ بات قابل ذکرہے کہ انیس سو نوے کے عشرے میں جنوبی افریقا میں اپار تھائیڈ نظام کے خاتمے کے بعد حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس پر اس بات کو لے کر دباؤ بڑھتا جارھا ہے کہ وہ زمین کی مالکیت کے سلسلے میں پائی جانے والی تفریق اور نسلی عدم مساوات کو ختم کرائے۔
پچاس ملین سے زائد آبادی والے ملک جنوبی افریقا میں زرعی اراضی پر زیادہ تر سفید فاموں کا قبضہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق جنوبی افریقا کی کل آبادی میں سیاہ فاموں کی آبادی کا تناسب اناسی فیصد ہے مگر زرعی ارضی کا صرف ایک اعشاریہ دو فیصد حصہ ھی ان کے قبضے میں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh