www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

601440
ایران،عراق، شام،ھندوستان،پاکستان اورپوری دنیا میں دختر رسول شھزادی کونین جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی مظلومانہ شھادت کی مناسبت سےمجالس و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شھروں کی مساجد، امام بارگاھوں اور مقدس مقامات میں دختر رسول جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی مظلومانہ شھادت کی مناسبت سے مجالس و نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔
غم کے ان ایام میں پورا اسلامی جمھوریہ ایران سیاہ پوش و سوگوار ہے اور منگل کوصدیقہ طاھرہ کے یوم شھادت کے دن ایران میں عام تعطیل ہے۔
بی بی دوعالم کی شھادت کی مناسبت سے مجالس غم کے مرکزی اجتماعات مشھد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطھر میں ھو رھے ہیں جھاں لاکھوں کی تعداد میں زائرین اور سوگوار، ان مجالس میں شریک ہیں۔
قم میں مقیم پاکستان اور ھندوستان اور دیگرملکوں کے طلبا کی طرف سے بھی مجالس عزا کا بڑے پیمانے پر اھتمام کیا گیا ہے جن میں پاکستان اور ھندوستان کے معروف علما و ذاکرین مجالس عزا کو خطاب کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh