www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

603783
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے غاصب صھیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاھو کی دھمکی پر ردعمل کا اظھار کرتے ھوئے کھا ہے کہ اسرائیل نے اگر ایران کے خلاف حماقت کا مظاھرہ کرتے ھوئے کوئی معمولی سی بھی غلطی کی تو اسے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
غاصب صھیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاھو نے اتوار کے روز میونخ سیکورٹی کانفرنس میں ڈا‏ئس کے نیچے سے لوھے کا ایک ٹکڑا اٹھا کر اسے بلند کرتے ھوئے دعوی کیا کہ یہ ایران کے اس ڈرون طیارے کا ٹکڑا ہے جو دس فروری کو اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ھوا تھا۔
غاصب صھیونی حکومت کے وزیراعظم نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعؤوں کا اعادہ کرتے ھوئے کھا کہ شام میں ایران کی فوجی موجودگی کو روکنے کی کوشش کی جائے گی۔
غاصب صھیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاھو کے بیان پر لبنان کے المنار ٹی وی سے گفتگو میں اپنے ردعمل کا اظھار کرتے ھوئے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کھا کہ اقوام متحدہ اور میونخ سیکورٹی کانفرنس میں غاصب صھیونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاھو کی ڈرامے بازی بچوں کے کھیل کی برابر بھی اھمیت نھیں رکھتی۔
انھوں نے کھا کہ امریکی اور صھیونی حکام ایران کو نھیں پھچانتے اور وہ مزاحمت کی طاقت کو نھیں سمجھتے یھی وجہ ہے کہ وہ ھر بار شکست کھاتے ہیں ۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے شام کے اینٹی ایرکرافٹ سسٹم کے ھاتھوں غاصب صھیونی حکومت کے ایف سولہ جنگی طیارے کی، ھونے والی تباھی کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ یہ اقدام اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ شامی فوج اپنے پیروں پر کھڑی ھوئی ہے اور مزاحمت کی پیشرفت جاری ہے اور غاصب صھیونی حکومت کمزوراور پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ھو گئی ہے۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے بارے میں واشنگٹن کے دشمنانہ منصوبے کے بارے میں بھی کھا کہ امریکہ کے اس منصوبے سے فلسطین کی مزاحمتی قوتوں میں آپسی قربت مزید بڑھی ہے اور ان میں اتحاد و یکجھتی بھت اچھی طرح سے وجود میں آئی ہے اور غاصب صھیونی حکومت ان مزاحمتی قوتوں کا کچھ نھیں بگاڑ سکتی۔
محسن رضائی نے ایران کے بارے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دعوے کے جواب میں بھی کھا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ اپنے ملک کی اندرونی صورت حال کو دیکھیں اور اسے سنبھالیں اور بحرین، یمن اور قطر میں خود کے پیدا کردہ مسائل کو حل کریں۔
واضح رھے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرنے اتوار کے روز میونخ سیکورٹی کانفرنس میں اپنے ایک بیان میں بے بنیاد دعوی کیا ہے کہ ایران شام، یمن اور لبنان میں عدم استحکام پیداہ کرنے کی کوشش کر رھا ہے اور ایران کی موجودہ پالیسیاں تبدیل ھونی چاھئیں -

Add comment


Security code
Refresh