www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

608978
آل خلیفہ کے سیکورٹی اھلکاروں نے بحرین کے مظلوم و نھتے مظاھرین کو منتشر کرنے کیلئے ایک بار پھر آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی۔
منامہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی اھلکاروں نے بحرین کے علاقوں ابوصیبع اورالشاخورہ میں پر امن احتجاجی مظاھرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ گنوں سے ان پر فائرنگ کی۔
آل خلیفہ کے آلہ کاروں نے اسی طرح سترہ کے علاقے میں مظاھرین کے خلاف پیلٹ گنوں کا استعمال کیا۔سترہ میں ھونے والے مظاھرے کے شرکا نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاھرین نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے کہ جن پر انقلابی نعرے لکھے ھونے کے علاوہ شھداء کی تصاویر بھی بنی ھوئی تھیں۔
مظاھرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف اپنی جدوجھد جاری رکھنے پر بھی تاکید کی۔قابل ذکر ہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ھزار گیارہ سے آمریت کے خلاف تحریک جاری ہے اور بحرینی عوام شاھی حکومت کے خاتمے اور جمھوریت کے قیام کا مطالبہ کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh