www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

624824
صھیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح ایک بار پھر غزہ کے جنوبی شھر رفح پر میزائلوں سے حملہ کیا۔
فلسطینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ خبروں میں کھا گیا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کے مکانات پر صھیونی فوجیوں کے رات کے وقت حملوں اور فلسطینیوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں مزاحمتی تحریکوں کی سرنگوں اور فلسطینی شھریوں کی زرعی اراضی اور فصلوں کو تباہ کرنے کے لئے رفح کے علاقے النھضہ پر ھوائی حملہ کیا جس سے فلسطینیوں کو خاصا نقصان پھنچا-
اتوار اور پیر کی درمیانی رات صھیونی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ غزہ سے سدیروت صھیونی بستی پر ایک میزائل فائر کیا گیا۔ البتہ اس میں کوئی جانی نقصان نھیں ھوا-
صھیونی فوجیوں نے پیر کی صبح بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم سے کم سولہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا-

گذشتہ برس چھے دسمبر سے جب امریکی صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اعلان کیا تھا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملے تیز ہو گئے ہیں-

Add comment


Security code
Refresh