www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

678398
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان کے حامضہ نامی گاؤں میں سعودی فوجیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ھوئے کم سے کم چار سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-
یمنی فوج کے اسنائپروں نے جازان کے ھی قوی نامی گاؤں میں مزید چار سعودی فوجیوں کو ھلاک کر دیا-
دوسری جانب المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ صوبہ الحدیدہ کے علاقے التحیتا میں سعودی عرب کے ھوائی حملے میں ایک یمنی شھری شھید اور تین دیگر زخمی ھو گئے-
سعودی عرب نے امریکا کی حمایت سے چند ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں اور اس دوران سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا چاروں طرف سے شدید محاصرہ بھی کر رکھا ہے-
یمن پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں ھزار یمنی شھری شھید اور زخمی ھو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بےگھر ھوئے ہیں- ان وحشیانہ حملوں کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے-

Add comment


Security code
Refresh