www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

661926
افغانستان صدر اشرف غنی کا کھنا ہے کہ آئندہ 24 ماہ میں افغان پناہ گزینوں کو وطن واپس لے آئیں گے تاکہ یہ تاثر ختم ھو کہ یہ مھاجرین خطے میں عدم استحکام کی وجہ ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی محل میں تقریب سے خطاب کرتے ھوئے افغان صدر اشرف غنی کا کھنا تھا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ آئندہ 24 ماہ میں پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کو وطن واپس لایا جائے، ھمارے اس اقدام سے یہ تاثر ختم ھوجائے گا کہ افغان مھاجرین خطے میں امن و استحکام کے قیام میں ایک رکاوٹ ہیں۔
اشرف غنی کا کھنا تھا کہ ھم نے عزم کرلیا ہے اب پاکستان کو موقع نھیں دیں گے کہ وہ الزامات لگائے کہ جو کچھ بھی ھورھا ہے وہ مھاجرین کی وجہ سے ہے، ھم ان افراد کو بھی افغانستان واپس لائیں گے جو اپنے ملک آکر دوبارہ پاکستان گئے یا دیگر ممالک میں جانے کی کوشش کی، ھم وعدہ کرتے ہیں کہ ایران میں مقیم پناہ گزینوں کو بھی واپس لانے کی کوشش کی جائے گی کیوں کہ ھم جانتے ہیں کہ افغان مھاجرین بے گناہ اور معصوم ہیں۔
افغان صدرکا کھنا تھا کہ 28 فروری کو دارالحکومت کابل میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں دھشت گردی کے خاتمے کے لئے طالبان کے ساتھ امن کے لئے مجوزہ منصوبہ پیش کیا جائے گا۔
واضح رھے کہ افغانستان پر سویت یونین کے قبضے کے بعد افغان شھریوں نے پاکستان اور ایران میں پناہ لی تھی اور ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 27 لاکھ افغان پناہ گزین مقیم ہیں جن میں 50 فیصد سے زائد افغان مھاجرین بغیر کسی اندراج کے موجود ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh