www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

631379
حکومت فرانس نے ایٹمی معاھدے پر خود کے کاربند رھنے پر زور دیتے ھوئے سب کی جانب سے اس معاھدے پر مکمل طور پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جیساکہ فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے کھا ہے کہ پیرس، ایٹمی معاھدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کئے جانے کا خواھاں ہے اور وہ ایران کے ساتھ طے پانے والے گروپ پانچ جمع ایک کے سمجھوتے کے بارے میں اپنے یورپی شریک ملکوں کے ساتھ مذاکرات بھی کر رھا ہے جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔
اس بیان میں کھا گیا ہے کہ ایٹمی معاھدے کے بارے میں فرانس کا موقف مکمل واضح ہے۔
دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عھدیدار نے کھا ہے کہ واشنگٹن نے ایٹمی معاھدے کے بارے میں دو مراحل پر مشتمل ایک منصوبے کو مدنظر رکھا ہے جس کے مطابق پھلے مرحلے میں وہ ایٹمی معاھدے کے بارے میں دوبارہ مذاکرات پر یورپی ملکوں کو راضی کرنے کی کوشش کرے گا اور پھر دوسرے مرحلے میں روس اور چین کو رضامند کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں امریکہ کا ایک وفد منگل کو پیرس میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے حکام سے ملاقات بھی کرنے والا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران نے ایٹمی معاھدے کے بارے میں دوبارہ کسی قسم کے مذاکرات اور یا اس معاھدے میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh