www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

602012
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی شھادت کے موقع پر چھوٹا امامباڑہ لکھنو میں 18.19 فروری 2018 کو دو روزہ فاطمہ ھیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔
جس کا افتتاح حجت الاسلام مولانا محمد عابدی ،حجت الاسلام مولانا نذر عباس رضوی، ڈاکٹر حسن اسرار ، ڈاکٹر فاطمہ اور علی گڑھ سے خصوصی طور پر تشریف لائے ھوئے ڈاکٹر آغا محمد کاظم رضا نے فرمایا۔
اس ھیلتھ کیمپ میں جنرل فیزیشین کے طور پر ڈاکٹر آغا محمد کاظم رضا،ڈاکٹر وصی جعفری ،ڈاکٹر آل محمد ،ڈاکٹر محمد مھدی ،چیسٹ اسپیشلسٹ کے طور پر ڈاکٹر حسن اسرار رضوی ،آنکھوں کے معالجے کے لئے ڈاکٹر نقوی اور ڈاکٹر علی ظھیر ،چائلڈ اسپیشلسٹ کے طور پر ڈاکٹر اے ایچ زیدی اور عورتوں کے مخصوص امراض کے تدارک کے لئے ڈاکٹر فاطمہ کے خدمات فراھم کئے گئے۔
مذکورہ کیمپ دن میں 11 بجے سے شام 6 بجے تک لگایا گیا جس میں مریضوں کو مفید مشوروں کے ساتھ ساتھ مفت دوائیاں اور فری چشمے بھی فراھم کئے گئے۔
اس کیمپ کو طٰہ فاونڈیشن ،طٰہ اسپتال ،امامیہ میڈکس انٹرنیشنل اور جماعت جعفری کے باھم تعاون سے منعقد کیا گیا۔

 

Add comment


Security code
Refresh