www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

650787
بحرینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں نے بحرین کے چار انقلابی نوجوانوں کو بے دردی کے ساتھ شھید کرکے ان کی لاشوں کو سمندر میں غرق کر دیا۔
بحرین الیوم، ویب سائٹ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق میثم علی ابراھیم، حسن علی عباس البحرانی، السید قاسم السید الخلیل اور السید محمود السید عادل نامی بحرین کے چار انقلابی نوجوانوں کی لاشوں کے ساتھ ایسا سلوک کئے جانے کے بارے میں رپورٹ ملنے کے بعد بحرین کے انقلابی گروھوں نے آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
ان انقلابی گروھوں نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی حکومت کے اس وحشیانہ اقدام سے اس کی مجرمانہ ماھیت کا پتہ چلتا ہے۔
دوسری جانب بحرینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف بےبنیاد الزامات کے تحت چلائے جانے والے مقدمے کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
بحرین کی نمائشی عدالت نے جھوٹے الزامات میں جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اپیل کورٹ نے اس سزا کو بڑھا کر نو برس کر دی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh