www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

633087
پاکستان کے اھل سنت عالم دین نے کھا ہے کہ سعودی عرب کو شرک اورکفر کےنام پر دوسرے مکاتب فکر کی دل آزاری نھیں کرنی چاھئیے۔
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ھاشمی نے لاھور میں تقریب سے خطاب کرتے ھوئےکھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ھمارے مثالی دوستانہ تعلقات اپنی جگہ اھمیت رکھتے ہیں، لیکن پاکستان کو مسلم ممالک کے درمیان اختلافات میں پارٹی بننے کی بجائے، غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاھیے، بڑی بحث کے بعد پارلیمنٹ میں منظور کردہ قرارداد کے مطابق فوج سعودی عرب نہ بھجوانے پر عملدرآمد ھونا چاھیے، سعودی حکمرانوں کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنی چاھیے اور ھم متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ مسلمانوں کے باھمی تنازعات کا حل ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہے۔
انھوں نے کھا کہ یمن پر جارحیت کی بجائے، سعودی عرب کو صلح کاکردار ادا کرنا چاھیے تھا۔
پاکستان کے اھل سنت عالم دین نے کھا کہ سعودی عرب کو چاھئیے کہ اپنے اندرونی اختلافات کو کم کرکے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ حقوق دیں، مذھبی آزادی دیں، شرک اور کفر کے نام پر دوسرے مکاتب فکر کی دل آزاری سے باز رھیں۔
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر کا کھنا تھا کہ پیغمبر اکرم ﴿ص﴾کے آثار پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے قابل احترام ہیں، کسی ایک مکتبہ فکر کے نھیں۔ مگر افسوس کہ سعودی عرب کے حکمرانوں نے پیغمبر کے گھر کو مسمار کیا، جنت البقیع میں اھل بیت اطھار اور صحابہ کرام کے مزارات کو شھید کر دیا، جنت المعلیٰ کو مسمار کردیا، حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کے گھر کے آثار اور شجر رسول کو کاٹنے کے بارے اطلاعات افسوسناک اور اپنا عقیدہ لوگوں پر مسلط کرنے کے مترادف ہے۔

Add comment


Security code
Refresh