www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

261178
عراق کی تعمیرنو سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس متعدد اقتصادی طاقتوں اور علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت سے پیر کے روز کویت میں شروع ھو گئی۔
اس کانفرنس میں جو تین روز تک جاری رھے گی برسوں کی جنگ کے بعد عراق کی تعمیرنو کے بارے میں مختلف ممالک کی جانب سے گفتگو کی جائے گی۔
کویت کی تین روزہ کانفرنس میں عراقی کابینہ کے سیکریٹری مھدی العلاق نے کھا کہ کانفرنس کا پھلا دن تعمیرنو کے ماھرین کی نشست، عراق میں استحکام کی حمایت میں امدادی تنظیموں کی ضمنی نشست اور انسان دوستانہ اقدامات میں مدد سے مخصوص ہے جبکہ کانفرنس کے دوسرے روز نجکاری اور سرمایہ کاری کے موضوع پر گفتگو ھو گی۔
انھوں نے کھا کہ کانفرنس کے تیسرے روز کی نشست کے ضمن میں جو بھت اھم بھی ہے اور جس میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی بھی تقریر کریں گے اور اقوام متحدہ، کویت کے حکام نیز یورپی یونین کے کوارڈینیٹر بھی شریک ھوں گے، سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق ایک نمائش کا اھتمام کیا جائے گا۔

Add comment


Security code
Refresh