www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

203552
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے کھا ہے کہ امریکہ تن تنھا پھلی والی پابندیوں کی کوشش کر رھا ہے جبکہ یہ کام بھت سخت ہے اور یہ بھی طے ہے کہ یہ پابندیاں موثر بھی واقع نھیں ھوں گی۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بھروز کمالوندی نے کھا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں یورپ ایران میں سرمایہ کاری کی حمایت کرنے کی کوشش کر رھا ہے اور وہ ایک ایسے میکانیزم کی تلاش میں ہے کہ جس کے تحت وہ یورپی کمپنیوں کی حمایت کرسکے تاکہ ایران میں سرمایہ کاری کرنے پر ان کو کوئی نقصان نہ ھوسکے۔
انھوں نے اراک کے ایٹمی ری ایکٹر کی جدید کاری کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایرانی دانشوروں کے ھاتھوں اس ری ایکٹر کی ڈیزائننگ تین مرحلوں میں انجام پائی۔ پھلے مرحلے میں چین کی تائید حاصل ھوئی اور روس کی نگرانی میں بھی دو آئزوٹوپ تیار ھو رھے ہیں۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے دس ارب ڈالر کی لاگت سے دو بجلی گھروں کی تعمیر کی طرف اشارہ کرتے ھوئے صنعتی اور طبی لیزروں کی پیداوار کا ذکر کیا اور کھا کہ ایرانی ساخت کے پندرہ سینٹ کے کریسٹل کی پیداوار چین سے بھی ایران کے سبقت لے جانے کی آئینہ دار ہے۔

Add comment


Security code
Refresh