www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

625794
جرمنی نے یمن پر جارحیت میں شریک ملکوں کے لئے اسلحے کی فروخت روک دی ہے۔
جرمن ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت نے فوری طور پر ان تمام ملکوں کو ھتھیاروں کی فروخت روک دی ہے، جو یمن پر جارحیت میں شریک ہیں۔ مغرب کے صحافتی حلقوں نے برلن حکومت کے اس فیصلے کو خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی قرار دیا ہے۔
جرمنی کی وفاقی حکومت کے ترجمان اسٹیفن زائبرٹ نے بتایا ہے کہ جرمنی کی فیڈرل سیکورٹی کونسل نے یمنی جنگ میں شریک ممالک کو اسلحے کی فروخت کی مزید اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
یمن پر وحشیانہ جارحیت کے لئے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد قائم ہے جس میں اردن، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، کویت، مراکش، سوڈان اور سینیگال سمیت دس سے زائد ممالک شریک ہیں۔
یاد رھے کہ یمن پر تقریبا تین سال سے وحشیانہ جارحیت جاری ہے جس میں اب تک تیس ھزار سے زائد بے گناہ یمنی شھری شھید اور زخمی ھو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی جارحیت میں، پینے کے پانی کے سپلائی کے نظام سمیت یمن کی سبھی شھری تنصیبات، اسکول، کالج اور اسپتال بھی تباہ ھو گئے ہیں۔
اسی کے ساتھ سعودی اتحاد نے یمن کا ظالمانہ محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یمن کے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh