www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

626578
قطر کے ایک حکومت مخالف نے کھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، قطر کی قومی دولت و ثروت نظریں جمائے ھوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قطر کے ایک حکومت مخالف شیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ آل ثانی نے، جومتحدہ عرب امارات میں اپنی گرفتاری کے بعد حال ھی میں کویت منتقل ھوئے ہیں، بعض خبر رساں ایجنسیوں کی ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا پر اپنے صوتی پیغام میں بحران قطر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ولی عھد کے کردار کا راز فاش کیا ہے۔
اپنے اس صوتی پیغام میں جو پندرہ جنوری کو ابوظھبی میں ریکارڈ ھوا ہے، آل ثانی نے تاکید کی ہے کہ قطر کے بحران کی اصل وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب کے ولی عھد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عھد محمد بن زائد، قطر کی قومی دولت و ثروت پر نظریں جمائے ھوئے ہیں۔
انھوں نے قطر کے عوام کو اپنے ملک کے قومی اقتدار اعلی کی حفاظت کرنے اور ملک میں کسی بھی قسم کی تخریب کاری سے گریز کرنے کی صلاح دیتے ھوئے کھا ہے کہ ان پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ولیعھد کا شدید دباؤ تھا کہ وہ محمد بن سلمان اور محمد بن زائد کی خواھشات پر عمل کریں اور اس سلسلے میں ان کو دھمکیاں تک دی گئیں جن کی وجہ سے ان کو اپنی بیٹی کے ساتھ ملک واپس لوٹنے سے بھی روک دیا گیا تھا اور وہ خودکشی کرنے تک کا خیال ذھن میں لانے لگے تھے۔
قطر کے اس حکومت مخالف نے اس سے قبل بھی اپنے صوتی پیغام میں کھا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں زیرحراست ہیں، جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام انھیں رھا کرنے پر مجبور ھو گئے تھے جس کے بعد آل ثانی، متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں داخل ھو گئے اور وھاں سے ڈسچارج ھونے کے بعد وہ وھیل چیئر سے کویت منتقل ھوئے۔
قطر کے پھلے مرحلے کے امیروں میں سے علی بن جاسم آل ثانی کے بیٹے عبداللہ بن علی عبداللہ آل ثانی، اپنے ملک کی آزادی کے بعد کے چوتھے حکمراں ہیں۔
انھوں نے قطر اور چار عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امرات، بحرین و مصر کے درمیان پیدا ھونے والے بحران کے بعد گذشتہ موسم گرما میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی اور سعودی حکام کو حج کے موقع پر قطری شھریوں کے سلوی سرحدی گذرگاہ سے استفادہ کرنے کی اجازت دینے پر راضی کیا تھا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ سال موسم گرما میں اعلان کیا تھا کہ وہ قطر کو ھوائی ٹرانسپورٹ کے لئے اپنے ممالک کی فضا کو استعمال کرنے کی اجازت نھیں دیں گے۔
قطر نے حال ھی میں اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف شکایت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک جنگی طیارے نے جنوری کے شروع میں قطری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ اسی طرح کا ایک واقعہ گذشتہ سال دسمبر میں بھی پیش آیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh