www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

616615
فلسطینی علاقوں کے باشندوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاجی مظاھرے کئے ہیں جس کے دوران صھیونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے کم سے کم تین فلسطینی نوجوانوں کو شھید اور متعدد کو زخمی کردیا۔
فلسطین سے موصولہ خبروں کے مطابق ٹرمپ کے ذریعے بیت المقدس کو صھیونی حکومت کا دارالحکومت قرار دئے جانے کے فیصلے کے خلاف جمعے کو غرب اردن، غزہ اور بیت المقدس سمیت پورے فلسطین میں مظاھرے ھوئے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق غزہ کے مشرق میں صھیونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی نوجوان شھید اور کئی زخمی ھوگئے۔
رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شھر بیت لحم اور مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیا چیک پوسٹ پر مظاھرین اور صھیونی فوجیوں کے درمیان شدیدجھڑپیں بھی ھوئی ہیں۔
اس دوران صھیونی فوجیوں نے فلسطینی مظاھرین پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسوگیس کے گولوں کا بے تحاشا استعمال کیا جس کی وجہ سے بھت سے فلسطینیوں کے دم گھٹنے لگے۔
صھیونی فوجیوں نے شمالی بیت المقدس کی سیکورٹی دیوار بیت ایل کے قریب فلسطینی مظاھرین پر فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی کو شھید کردیا جبکہ متعدد دیگر زخمی ھوگئے۔
نمازجمعہ کے بعد مسجد الاقصی کے احاطے میں بھی فلسطینیوں نے زبردست احتجاجی مظاھرہ کیا۔
جمعے کو صھیونی حکومت نے بیت المقدس اور خاص طور پر مسجد الاقصی کےاطراف میں سیکورٹی اھلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی تھی اور علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔
جمعے کو پورے فلسطین منجملہ غرب اردن، بیت المقدس اور غزہ میں بیت المقدس کی حمایت اور امریکا اور اسرائیل کی مذمت میں مظاھرے کئے گئے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے دس روز قبل نئی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک ستائیس سو سے زائد فلسطینی زخمی ھوچکے ہیں جبکہ متعدد فلسطینی صھیونی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں اور فائرنگ میں شھید ھوچکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh