www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

640239
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کھا ہے کہ شام میں موجود امریکی فوجی، دھشت گردوں کو حتمی شکست سے بچانے کے لیے اسلحہ اور دیگر سھولتیں فراھم کر رھے ہیں۔
روسی صدر ولادی میر پوتن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکا کی جانب سے دھشت گردوں کو بطور ھتھکنڈا استعمال کرنے کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ، امریکا شام میں دھشت گردی کے خلاف جنگ اور دھشت گردوں کی سرکوبی سے کتراتا رھا ہے۔
انھوں نے کھا کہ امریکی فوج نے شام میں دھشت گردوں کو بچانے کے لیے متعدد بار کاروائیاں انجام دی ہیں۔صدر پوتن نے کھا کہ روسی ڈرون طیاروں کی فراھم کردہ تصاویر سے نشاندھی ھوتی ہے کہ دھشت گرد شام کی سرحدوں سے عراق میں داخل ھورھے ہیں۔
روسی صدر نے واضح کیا کہ ماسکو نے ان معاملات سے امریکیوں کو آگاہ بھی کیا ہے تاھم امریکا نے اس پر کوئی ردعمل ظاھر نھیں کیا ہے۔
صدر ولادی میر پوتن نے کھا کہ امریکی اب بھی یہ سمجھ رھے ہیں کہ دھشت گردوں کو شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کے خلاف بطور ھتھکنڈا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh