www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

602201
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ھیلی کی جانب سے ایران مخالف ناٹک پر سخت رد عمل ظاھر کیا ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کولن پاون اور نیکی ھیلی کی تصاویر جاری کرتے ھوئے لکھا ہے کہ یہ ناٹک اور اس کے نتائج ھم اس سے پھلے بھی اقوام میں دیکھ چکے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ کا اشارہ سن دوھزار تین میں اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کے سلامتی کونسل میں دیئے گئے بیان کی طرف تھا۔جارج بش جونیر کے دور کے وزیر خارجہ کولن پاول نے سن دوھزار تین میں سلامتی کونسل کو گمراہ کرنے کی غرض سے یہ جھوٹا دعوی کیا تھا کہ عراق میں غیر قانونی ھتھیار موجود ہیں تاکہ عراق پر لشکرکشی کا راستہ ھموار ھوسکے۔
امریکی اقدام کے نتیجے میں عراق میں عدم استحکام پیدا ھوا اور خطے میں دھشت گرد گروھوں کو سر اٹھانے کا موقع ملا۔اب اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ھیلی نے جمعرات کی شب لوہے کا ایک ٹکڑا دکھا کر ایران کے خلاف نیا ناٹک شروع کرتے ھوئے دعوی کیا کہ یہ ایرانی میزائل کا ایک ٹکڑا ہے۔
انھوں نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب یمنی حکام بارھا اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی ٹیکنالوجی دیسی ہے جسے ھم نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جانب سے جاری سخت ترین محاصرے اور پابندیوں کے باجود اندرونی وسائل کو کام میں لاتے ھوئے تیار کیا ہے۔
سعودی عرب نے امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت سے یمن کو پچھلے تین سال سے فضائی، سمندری اور زمینی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے ۔مارچ دوھزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت میں ھزاروں یمنی شھری شھید اور زخمی ھوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh