www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

649637
سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی مھم کے نام پر محمد بن سلمان کے مخالف کئی اور شھزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
معروف سعودی صحافی جمال قاشق جی کے حوالے سے روزنامہ القدس العربی نے لکھا ہے کہ سعودی شھزادوں کے ایک اور گروپ کو سب جیل قرار دیئے گئے رٹز کارٹن ھوٹل منتقل کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے چھے دسمبر کو بتایا تھا کہ انسداد بدعنوانی کمیٹی کی جانب سے جن لوگوں کو سمن جاری کیے گئے ہیں ان کی تعداد تین سو بیس تک پھنچ گئی ہے۔
سعودی حکام نے چار نومبر دو ھزار سترہ کو انسداد بدعنوانی کے نام پر درجنوں شھزادوں اور اعلی عھدیداروں کو گرفتار کرنے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ماھرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مھم کے نام پر ولی عھد محمد بن سلمان کے بادشاہ بننے کے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی جارھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh