www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

641543
روس کے وزیر خارجہ نے ایران اور پانچ ایک گروپ کے درمیان ھونے والے ایٹمی معاھدے پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ھوئے کھا کہ ایران کے ساتھ ھونے والے ایٹمی معاھدے کی ناکامی سے شمالی کوریا کے بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔
روسی وزیر خارجہ نے کھا کہ ایران کے ساتھ ھونے والے ایٹمی معاھدے میں کسی قسم کا خلل پڑا تو پھر جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کو قابو میں کرنا مشکل ھوجائے گا۔
سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ شمالی کوریا کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی آپشن کا استعمال انسانی المیے کا سبب بنے گا۔
روسی وزیر خارجہ کا کھنا تھا کہ شمالی کوریا کے بحران کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے جنگ پسندانہ موقف کی وجہ سے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں زبردست اضافہ ھوگیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh