www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

604432
اسلامی جمھوریہ ایران نے یمنی فوج کے لئے تھران کی اسحلہ جاتی حمایت کے بارے میں امریکا کے الزام کو مسترد کرتے ھوئے کھا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام اس کے تخریبی، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ کردار کی نشاندھی کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کے مستقل مندوب نے یمن میں ایران کی مداخلت اور یمنی فوج کو ھتھیار فراھم کرنے کے تعلق سے امریکی مندوب کے ایران مخالف بے بنیاد الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ھوئے اس قسم کے الزامات کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قراردیا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ھیلی نے یمن میں سعودی عرب اور امریکا کے ذریعے بچوں اور خواتین کے قتل عام کے واقعات سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ھٹانے کی غرض سے دعوی کیا ہے کہ ایران یمن کو میزائل فراھم کررھا ہے۔
نکی ھیلی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اس میزائل کا ایک ٹکڑا صحافیوں کو دکھاتے ھوئے جو نومبر میں یمن سے ریاض پر فائر کیا گیا تھا دعوی کیا کہ ایران یمن کی فوج اور انصاراللہ کے لئے ھتھیار بھیج رھا ہے –
امریکی مندوب نے ایٹمی معاھدے کا بھی ذکر کیا اور دعوی کیا کہ یہ معاھدہ صرف ایران کے ایٹمی پروگرام سے ھی مربوط نھیں ہے –
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے یمن پر وحشیانہ جارحیت میں سعودی عرب کے لئے امریکی حمایت اور یمنی عوام پر بمباری کرنے کے لئے سعودی حکومت کو اربوں ڈالر ھتھیاروں کی فروخت کا کوئی ذکر کئے بغیر علاقے میں عدم استحکام کا ذمہ دار اسلامی جمھوریہ ایران کو قراردینے کی کوشش کی۔
امریکی مندوب کی اس پریس کانفرنس کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے ایک بیان میں کھا کہ یمنی فوج کوایران کی جانب سے ھتھیاروں کی فراھمی کے بارے میں امریکی حکومت کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔
ایرانی مندوب نے کھا جو الزام امریکا نے ایران پر عائد کیا ہے وہ بے بنیاد، غیرذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور تباہ کن ہے۔
انھوں نے کھا کہ ایران کے خلاف امریکی الزامات کا مقصد صرف یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم پر پردہ ڈالنا ہے جو امریکا کی ایماء پر آل سعود حکومت انجام دے رھی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کھاکہ ایران کی جانب سے یمنی فوج کے لئے اسلحہ جاتی مدد کے بارے میں امریکا نے جو ثبوت و شواھد پیش کئے ہیں اور انھی جھوٹے اور من گڑھت ثبوت و شواھد کی ھی طرح ہیں جنھیں ماضی میں امریکا بارھا ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے پیش کرتا رھا ہے۔
ان کا کھنا تھاکہ امریکا علاقے میں اپنےگھناؤنے اور تباہ کن مقاصد کے حصول کے لئےعالمی رائےعامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کررھا ہے چنانچہ یمنی فوج کی جانب سے ریاض پر میزائل فائر کئے جانے کے فورا بعد جب سعودی عرب کا بھی اس سلسلے میں کوئی ردعمل بھی سامنے نھیں آیا تھا کہ امریکی صدر نے اس سلسلے میں ایران پر الزام عائد کردیا تھا۔
ایرانی مندوب نے کھا کہ امریکا کو چاھئے کہ وہ سعودی عرب کو ھتھیاروں کی فروخت فوری طور پر بند کردے کیونکہ واشنگٹن ھتھیاروں کی فروخت سے حاصل ھونے والی آمدنی پر پردہ ڈالنے کے لئے یمنی بچوں کی جان سے کھیل رھا ہے۔
انھوں نے کھا کہ امریکا کی جانب سے اس مرحلے پر ایران کے خلاف اس طرح کی بیان بازی کا ایک اور مقصد بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے ٹرمپ کے فیصلے سے عالمی رائے عامہ کی توجہ کو ھٹانا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh