www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

637506
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ھوئے مسافر بردار طیاروں کی فروخت پر کانگریس کی مزید نگرانی کا بل منظور کرلیا ہے۔
ایچ آر تینتالیس چوبیس کے نام سے موسوم اس بل کو ایک سو سڑسٹھ کے مقابلے میں دوسو باون ووٹوں سے منظوری دی گئی۔اس بل کے تحت امریکی وزارت خزانہ کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ایران کو مسافر طیاروں کی فروخت کا پروانہ جاری کرنے کے تیس دن کے اندر اندر تفصیلی رپورٹ کانگریس کو پیش کرے۔اس بل کو قانونی شکل دینے کے لیے امریکی سینیٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے بھی ایران مخالف بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت امریکی وزارت خزانہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایران کے سرکردہ رھنماؤں کے اثاثوں کی فھرست جاری کرے۔

Add comment


Security code
Refresh