www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

691138
سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک نے صھیونی حکومت کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے فرانس کے چینل چوبیس سے گفتگو کے دوران کھا کہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے مکمل سفارتی تعلقات کی برقراری کا دارو مدار فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ ساز باز کے سمجھوتے پر ہے۔
اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات کی برقراری کی سعودی کوشش کی وضاحت کرتے ھوئے سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کھا کہ امریکی صدر ٹرمپ فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان ساز باز کا سمجھوتہ کرانے میں پرعزم ہیں اور امریکی حکام اس وقت سبھی فریقوں کے نظریات کو ایک دوسرے سے قریب کرنے کے لئے متعلقہ فریقوں منجملہ سعودی عرب سے مذاکرات کررھے ہیں۔
سعودی وزیرخارجہ نے کھا کہ ابھی یہ واضح نھیں ہے کہ آیا امریکی تجاویز فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لئے قابل قبول ہیں یا نھیں؟ کیونکہ ابھی امریکی منصوبہ مکمل نھیں ھوا ہے۔
امریکی حکومت ایک ایسے وقت فلسطینیوں اور صھیونی حکومت کے درمیان مذاکرات کی حامی ھونے کا دعوی کررھی ہے جب اس نے حال ھی میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردے کر ثابت کردیا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بارے میں اس کے سبھی د‏عوے کھوکھلے اور بے بنیاد ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh