www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

736297
سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے رقابہ الھنجر میں سعودی فوج کے ھتھیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے عسیر کے ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ عسیر میں سبحطل پھاڑ پر سعودی فوج کے ٹھکانے پر بھی یمنی فوج کی گولہ باری میں کئی سعودی فوجی ھلاک و زخمی ھوئے ہیں۔
اس علاقے میں ایک سعودی اسنائپر بھی مارا گیا ہے۔ یمنی فوج اورعوامی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے مغربی سعودی عرب کے صوبے جازان میں الکرس فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔
یمنی فوج نے جنوبی صوبے تعز میں المخا کے علاقے یختل کے شمالی علاقے میں بھی سعودی اتحاد کی کئی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
تعز میں تعینات یمنی فوج نے اسی طرح البوابہ الشرقیہ کے شمال میں الخالد کیمپ اور فجر پھاڑیوں میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا اور الھاملی اور وادی موزع میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
شمالی یمن کے صوبے الجوف میں بھی یمنی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے الخنجر میں سعودی اتحاد کے فوجیوں پر حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ھلاک و زخمی ھو گئے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے صنعا میں نھم کے علاقے یام میں القناصین کی پھاڑیوں میں داخل ھونے کے لئےسعودی اتحاد کے فوجیوں کے حملے کو ناکام بنا دیا جس میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری نقصان پھنچا۔
ادھر جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے حملے کے نتیجے میں اس علاقے میں سب سے بڑے اسپتال میں کام کاج بند ھو گیا۔
واضح رھے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ھزاروں عام شھری شھید و زخمی ھو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh