www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

723406
مشرقی افغانستان میں افغان فوج کے آپریشن میں داعش دھشت گرد گروہ کے دس اراکین ھلاک ھو گئے۔
افغان ذرائع‏ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرھار میں داعش دھشت گرد گروہ کے خلاف افغان فوج کے آپریشن میں اس گروہ کے کم از کم دس اراکین ھلاک اور تیرہ دیگر زخمی ھو گئے۔
افغان فوج نے اس صوبے کے نو قصبوں اور دیھاتوں سے دھشت گردوں کا صفایا کر دیا۔
دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں فوج کی فضائی کارروائی میں طالبان گروہ کے بیس افراد ھلاک ھو گئے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ افغان فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبے ھلمند کے کئی علاقوں میں طالبان گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اس بمباری میں طالبان گروہ کے کئی افراد زخمی بھی ھوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh