www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

n00688092 b
طارق محمد عبداللہ صالح المعروف طارق عفاش کی یمن کے دارالحکومت صنعا میں جاری شدید جھڑپوں کے دوران قتل ھونے کی اخبار ہیں۔
طارق عفاش گذشتہ چند دنوں میں صنعا میں ھونے والی خانہ جنگی کے مرکزی کردار سمجھے جاتے ہیں۔ ریٹرز نیوز ایجنسی نے اپنے ٹویٹراکاونٹ پر محمد عبداللہ صالح کے مارے جانے کی خبر نشر کی ہے۔ محمد عبداللہ صالح المعروف طارق عفاش یمن کے سابق مقتول صدر علی عبداللہ صالح کے بھتیجے تھے۔
انصار اللہ سے منسوب ذرائع کے مطابق طارق عفاش نے اپنے مسلح گروہ کے ذریعے داخلی جنگ کا آغاز کیا اور یہ جنگ بالاخر ان کے قتل پر منتج ھوئی۔
دوسری طرف عربی اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مقتول سابقہ صدر علی عبداللہ صالح کو یمنی دارالحکومت میں دفن کر دیا گیا ہے۔ اس نیوز ایجنسی کے مطابق یمن کے سابقہ صدر رات کے وقت بغیر کسی پروٹوکول کے دفن ھوئے ہیں۔
تازہ ترین صورتحال کے مطابق یمن کے صوبہ الجوف میں المصلوب علاقے اور حرض – میدی علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ اسی طرح تعز کے مغربی علاقے سے بھی شدید مسلح جھڑپوں کی رپورٹ موصول ھو رھی ہے۔
جبکہ صنعا میں انصار اللہ کے ھزاروں حامی شھریوں نے مرکزی اجتماع منعقد کیا۔ یہ اجتماع دارالحکومت میں داخلی جنگ کے ختم ھونے کے بعد شکرانہ کے طور پر منعقد کیا گیا ہے۔
انصار اللہ کے سرپرست عبدالمالک بدرالدین نے کل اپنی لائیو تقریر میں لوگوں سے کھا تھا کہ فتنہ کرنے والے خائن افراد کے خلاف بھرپور انداز میں اعتراض کیا جائے۔

Add comment


Security code
Refresh