www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

401450
تھران کے خطیب جمعہ نے کھا ہے کہ شجرہ خبیثہ داعش کی نابودی امریکا اسرائیل اور بین الاقوامی صھیونیزم کی ذلت آمیزشکست ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں داعش کی نابودی کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ امریکا صھیونی حکومت اور سعودی عرب داعش کو تشکیل دے کر علاقے میں شورش جنگ و خونریزی اور بحران پیدا کرنے کے درپے تھے لیکن ان کی سازشیں ناکام ھوگئیں۔
تھران کے خطیب جمعہ نے کھا کہ تاریخ انسانیت میں جتنے بھی مظالم اور جرائم کئے گئے ہیں داعش نے ان سب کا ارتکاب کیا ہے۔ انھوں نے کھا مساجد کی مسماری، بے گناہ انسانوں کا قتل عام، لوگوں کا سرقلم کرنا اور عام شھریوں کو زندہ جلادینا اس خبیث گروہ کے جرائم کا صرف ایک حصہ تھا۔
تھران کے خطیب جمعہ نے کھا کہ نصرت الھی، رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی حامنہ ای کی مدبرانہ قیادت، عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی رھنمائی، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی بے مثال فوجی کمان، عراق و شام کی عوامی رضاکار فورس اور حزب اللہ لبنان کا ایمان، جھاد اور جذبہ شھادت ، عراق اور شام کی حکومتوں کی ثابت قدمی اور دونوں حکومتوں کے لئے ایران کی مدد داعش پر کامیابی کا اصل محرک تھی۔
انھوں نےاس بات کا ذکرکرتے ھوئے دشمن بدستور ایرانو فوبیا پھیلانے میں لگا ھوا ہے کھا کہ دشمن ایرانوفوبیا کے ذریعے اسلامی جمھوریہ ایران کو نقصان پھنچانے کی کوشش کر رھا ہے لیکن ایران کا اسلامی جمھوری نظام روز بروز مضبوط و طاقتور ھوتا جا رھا ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ نے ایران میں ھفتہ بسیج کی جانب اشارہ کرتے ھوئے عوامی رضا کارفورس بسیج کو عوام کی خدمت ، شجاعت و بھادری اور فداکاری کا مظھر قراردیا اور کھاکہ آج یمن کے عوام کے اندر بھی جذبہ اخلاص و فداکاری موج مارھا ہے اور اسی جذبے کی بدولت وہ سعودی عرب کے مقابلے میں کامیاب ھوں گے۔

Add comment


Security code
Refresh