www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

435963
مصر کے صوبے شمالی سینا میں ایک مسجد پر دھشت گردانہ حملے میں کم سے کم دو سو پچاس افراد جاں بحق اورسینکڑوں دیگر زخمی ھو گئے ہیں۔
مصر میں سیکورٹی ذرائع کا کھنا ہے کہ مصر کے صوبے شمالی سینا کے شھر العریش کے مضافات میں واقع علاقے الروضہ کی مسجد میں نماز جمعہ میں شریک نمازیوں پر دھشت گردوں نے بم سے حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ اندھا دھند فائرنگ بھی کردی جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 252 نمازی جاں بحق اور تقریبا 100 زخمی ھوگئے۔ بعض خبروں میں مرنے والوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے۔
تاحال کسی گروہ نے اس دھشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے تاھم اس علاقے میں انصاربیت المقدس نامی دھشت گرد گروہ سرگرم ہے جس نے دوھزار چودہ میں داعش کی بیعت کی تھی۔
اس گروہ نے اب اپنا نام تبدیل کرکے ولایت سینا رکھ لیا ہے اور یہ دھشت گرد گروہ شمالی سینا میں اب تک بھت سے دھشت گردانہ حملے کرچکا ہے۔
مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے صوبہ شمالی سینا میں ھنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ھوئے پورے ملک میں تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh