www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

403782
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے امریکہ کو خطے کی بدامنی اور مشکلات کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ترکی کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ھوئے ، اسپیکر علی لاریجانی نے کھا کہ امریکہ نے اسرائیل کوفائدہ پھنچانے کی غرض سے مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے لیے دھشت گرد گروہ داعش کو بنایا ہے۔
انھوں نے کھا کہ داعش کی نابودی پر اسرائیل سب سے زیادہ چراغ پا ہے اور اس نے لبنان کے لئے مشکلات کھڑی کرنا شروع کردی ہیں۔
ایران کے اسپیکر نے کھا کہ شام میں لڑنے والے دھشت گرد غیر ملکی ہیں اور ان کے دوسرے ملکوں میں بھاگنے اور وھاں دھشت گری پھیلانے کا امکان پایا جاتا ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کھا کہ امریکہ ایران اور دیگر ملکوں کے درمیان تعلقات سے سخت خوفزدہ ہے اور ایران کے خلاف مسلسل الزام تراشی کر رھا ہے۔
انھوں نے کھا کہ امریکی دعوے کے برخلاف ایران نے آج تک کسی بھی ملک کے خلاف جنگ اورجارحیت نھیں کی ہے بلکہ یہ امریکہ ہے جو دنیا کے بھر ملکوں کو کھلے عام دھمکیاں دیتا پھرتا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے واضح کیا کہ عراق اور شام میں ایران کی موجودگی خود ان ملکوں کی درخواست پر انجام پارھی ہے اور اس کا مقصد دھشت گردی کے خلاف جنگ میں ان ملکوں کو تعاون فراھم کرنا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh